جمعہ, اکتوبر 2, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 340

کینیڈا: گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹا، اچانک گرمی بڑھنے سے 134 افراد ہلاک

0
کینیڈا: گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹا، اچانک گرمی بڑھنے سے 134 افراد ہلاک
کینیڈا: گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹا، اچانک گرمی بڑھنے سے 134 افراد ہلاک

کینیڈا کی راجدھانی اوٹاوا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ریاست وینکور میں درجہ حرارت میں اچانک اور غیرمعمولی اضافہ سے پارہ پہلی بار 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

اوٹاوہ: تبدیلی آب و ہوا کے غیر معمولی مضر اثرات اب دنیا بھر میں نظر آنے لگے ہیں۔ کینیڈا کی راجدھانی اوٹاوا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ریاست وینکور میں درجہ حرارت میں اچانک اور غیرمعمولی اضافہ سے پارہ پہلی بار 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلسل تین روز سے جاری غیر متوقع شدید گرمی سے کم سے کم 134 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ حبس اور گھٹن سے دم توڑنے والے افراد میں زیادہ تر بوڑھے اور بیمار تھے۔

ویسٹرن کینیڈا میں گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ وینکور کینیڈا کے سرد ترین علاقوں میں سے ایک ہے اور اسی لیے لوگوں کے گھروں میں ایئرکنڈیشنر نہیں تھے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق درجہ حرارت جمعہ سے بڑھنا شروع ہوا تھا اور مزید کئی روز تک گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔

جھارکھنڈ: دھنباد میں تیز رفتاری بس حادثے کا شکار، 40 سے زائد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

0
جھارکھنڈ: دھنباد میں تیز رفتاری بس حادثے کا شکار، 40 سے زائد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
جھارکھنڈ: دھنباد میں تیز رفتاری بس حادثے کا شکار، 40 سے زائد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

جھارکھنڈ میں ضلع دھنباد کے تھانہ راج گنج علاقے میں جی ٹی روڈ پر پہلے ہی سے کھڑے ایک ٹرک میں ایک بے قابو بس نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس ٹکر میں بس میں سوار 40 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔

دھنباد / رانچی: جھارکھنڈ میں ضلع دھنباد کے تھانہ راج گنج علاقے میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث آج ایک بس حادثہ کا شکار ہوگئی۔ جس میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ جی ٹی روڈ پر پہلے ہی سے کھڑے ایک ٹرک میں ایک بے قابو بس نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس ٹکر میں بس میں سوار 40 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔ بس بہار کے چھپرا سے کولکتہ جارہی تھی۔ بس میں سوار تقریبا سبھی مسافر مزدور ہیں اور مزدوری کے لئے کولکتہ جارہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی مسافروں کو بس سے نکال لیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد 108 نمبر والی 5 ایمبولینسں موقع پر پہنچ گئیں۔ تمام زخمیوں کو ایس این ایم ایم سی ایچ دھنباد لایا گیا۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

سپریم کورٹ: جولائی سے راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کا کام شروع ہوگا

0
سپریم کورٹ: جولائی سے راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کا کام شروع ہوگا
سپریم کورٹ: جولائی سے راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کا کام شروع ہوگا

مغربی بنگال حکومت کے ذرائع کے مطابق جولائی سے آدھار کارڈ سے لنک کرنے کا کام شروع ہوگا۔ اس کے لئے کسی ایک آرگنائزیشن کو ذمہ داری دی جائے گی۔ ضلع مجسٹریٹ کو تعاون کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو نے تمام اضلاع کے ضلع کلکٹروں کو ہدایت جاری کی ہے۔ 

کلکتہ: سپریم کورٹ کی سخت ہدایت کے بعد مغربی بنگال حکومت نے آدھار کارڈ کو راشن کارڈ سے لنک مکمل کرنے کے لئے جلد سے جلد اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مغربی بنگال حکومت کے ذرائع کے مطابق جولائی سے آدھار کارڈ سے لنک کرنے کا کام شروع ہوگا۔ اس کے لئے کسی ایک آرگنائزیشن کو ذمہ داری دی جائے گی۔ ضلع مجسٹریٹ کو تعاون کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو نے تمام اضلاع کے ضلع کلکٹروں کو ہدایت جاری کی ہے۔

سپریم کورٹ نے آج مرکزی اور ریاستی حکومت کو ملک بھر میں 31 جولائی تک ایک ملک اور ایک راشن کارڈ متعارف کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد محکمہ خوراک نے ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔ محکمہ خوراک نے ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی ہے کہ ڈیجٹیل راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے جلد سے جلد لنک کردیا جائے۔ پہلے مرحلے میں گھر گھر جاکر لنک کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں جو لوگ گھروں پر نہیں ملے ہیں انہیں آفس میں آکر یہ کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

منگل کو محکمہ خوراک کے سکریٹری نے ریاست کے تمام ضلع کلکٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔ ذرائع کے مطابق چوں کہ بڑی تعداد میں جعلی راشن کارڈ ہیں۔ اس لئے وزیر اعلیٰ نے پہلے ہی راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک جوڑ نے کی ہدایت دی تھی۔ یہ کام اگلے یکم جولائی سے شروع ہورہا ہے۔ یہ ایجنسی جو کام کرے گی اسے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ضلع مجسٹریٹوں کی ہر ممکن مدد کریں۔

ویڈیو کانفرنس میں ضلعی مجسٹریٹ نے کہا کہ حکومت دروازے پر راشن سے متعلق رہنما اصول بنانے پر کام شروع کر رہی ہے۔ لیکن اس سے پہلے، آدھار کارڈ کو ڈیجیٹل راشن کارڈ سے جوڑنے کا کام جنگ کے وقت کی سرگرمیوں میں مکمل ہونا ہے۔

عدالت عظمی نے مرکزی حکومت کو غیر مقیم مزدوروں کے لئے ایک پورٹل بنانے کی ہدایت کی۔

سینٹرل وسٹا منصوبے کو روکنے سے سپریم کورٹ کا انکار

0
سینٹرل وسٹا منصوبے کو روکنے سے سپریم کورٹ کا انکار

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس وبائی مرض کے پیش نظر مودی سرکار کے سینٹرل وسٹا منصوبے کو روکنے سے انکار کردیا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو کورونا وائرس وبائی مرض کے پیش نظر مودی سرکار کے سینٹرل وسٹا منصوبے کو روکنے سے انکار کردیا۔

جسٹس اے ایم کھانولکر کی سربراہی میں تین رکنی ڈویژن بنچ نے دہلی ہائی کورٹ کے متعلقہ فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔ ہائی کورٹ نے سنٹرل وسٹا کا کام روکنے کے مطالبے کو مسترد کردیا تھا۔ بنچ میں جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس انیرودھ بوس بھی شامل ہیں۔

بنچ نے کہا کہ وہ دہلی ہائی کورٹ کے حکم میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا، کیوں کہ درخواست گزاروں نے خصوصی طور پر سنٹرل وسٹا منصوبے کے تعمیراتی کام کو روکنے کی درخواست کی ہے۔ جبکہ قومی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کے دوران جاری قومی دیگر عوامی منصوبوں کے بارے میں بنیادی تحقیق بھی نہیں کی گئی تھی۔

ہائی کورٹ نے 31 مئی کو اس منصوبے پر روکنے کے لئے ایک پی آئی ایل کو مسترد کردیا تھا اور درخواست گزاروں پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ عدالت عالیہ نے درخواست گزاروں پر عائد ایک لاکھ روپے جرمانہ کے معاملے میں مداخلت سے بھی انکار کردیا۔

پاکستان میں پھنسے 450 ہندوستانی شہری کی وطن واپسی

0
پاکستان میں پھنسے 450 ہندوستانی شہری کی وطن واپسی
پاکستان میں پھنسے 450 ہندوستانی شہری کی وطن واپسی

کوورنا پابندیوں کے تحت پاکستان نے مارچ 2020 میں سفر پر پابندی عائد کردی تھی، جس کی وجہ سے ہندوستانی شہری یہاں کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے تھے۔

لاہور: کووڈ ۔ 19 کے تناظر میں سرحد بند ہونے کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے 450 سے زیادہ ہندوستانی شہری کو پیر کے دن وطن واپس بھیج دیا گیا۔

پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق کوورنا پابندیوں کے تحت پاکستان نے مارچ 2020 میں سفر پر پابندی عائد کردی تھی، جس کی وجہ سے ہندوستانی شہری یہاں کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے تھے۔ ویسے خصوصی انتظامات کے تحت دونوں ممالک کے شہریوں کے جتھے کو وقفہ وقفہ سے وطن بھیجا جاتا رہا ہے۔

پیر کو ہندوستان واپس آنے والوں میں کشمیری طلبا بھی شامل تھے۔ جو پاکستانی تربیتی اداروں میں پیشہ ورانہ کورس کررہے تھے۔ ہندوستانی شہریوں کے واپس آنے کا عمل صبح گیارہ بجے شروع ہوا اور پورے دن جاری رہا۔ انہیں خصوصی انتظامات کے درمیان ملک کے مختلف حصوں سے واگھا بارڈر پر پہنچایا گیا۔

پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے 405 ہندوستانی شہریوں، 48 این او آر آئی (ہندوستان واپس آنے کیلئے ناقابل اعتراض) ویزہ ہولڈروں اور این او آر آئی ویزہ ہولڈروں کے آٹھ رشتہ داروں کو پاکستان سے ہندوستان بھیجے جانے کا انتظام کیا تھا۔

جی 20 ممالک کا اقتصادی اصلاحات کو فروغ دینے کیلئے تجارتی پابندیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

0
جی 20 ممالک کا اقتصادی اصلاحات کو فروغ دینے کیلئے تجارتی پابندیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

اقتصادی اصلاحات کو فروغ دینے کے لئے کورونا مدت کے دوران نافذ تجارتی پابندیوں کو ختم کرنے کے تسلسل میں جی 20 ممالک نے گذشتہ مئی تک اس طرح کی 49 فیصد پابندیوں کو ختم کردیا ہے۔

جنیوا: اقتصادی اصلاحات کو فروغ دینے کے لئے کورونا مدت کے دوران نافذ تجارتی پابندیوں کو ختم کرنے کے تسلسل میں جی 20 ممالک نے گذشتہ مئی تک اس طرح کی 49 فیصد پابندیوں کو ختم کردیا ہے۔

یہ معلومات عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کی رپورٹ میں دی گئی ہیں۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق جی 20 ممالک نے کورونا بحران کے دوران متاثر معیشت میں اصلاحات کو فروغ دینے کیلئے گزشتہ مئی تک 22 فیصد تک تجارتی سہولیات کو دوبارہ شروع کیا تھا۔ جبکہ 49 فیصد تجارتی پابندیوں کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔

ڈبلیو ٹی او کا خیال ہے کہ اس طرح کی پابندیاں نہ صرف عالمی معیشت کی بحالی میں رکاوٹ ہیں، بلکہ کووڈ ویکسین کی پیداوار اور تقسیم پر بھی برا اثر ڈالتی ہیں۔

ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل نگوجی اوکونزوایویلا نے کہا ہے کہ اس رپورٹ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ تجارت پر پابندیاں آسان ہو رہی ہیں۔ لیکن جی 20 ممالک میں طبی اور دیگر اہم سامان کی آزادانہ ترسیل کو یقینی بنا نے کیلئے معیشت کی بحالی ناگزیر ہے۔

31 جولائی تک ’ون نیشن ون راشن کارڈ‘ اسکیم نافذ کرنے کی سپریم کورٹ نے دی ہدایت

0
31 جولائی تک ’ون نیشن ون راشن کارڈ‘ اسکیم نافذ کرنے کی سپریم کورٹ نے دی ہدایت
31 جولائی تک ’ون نیشن ون راشن کارڈ‘ اسکیم نافذ کرنے کی سپریم کورٹ نے دی ہدایت

سپریم کورٹ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ون نیشن ون راشن کارڈ اسکیم کو 31 جولائی تک نافذ کرنے کی ہدایت کی۔ اعلی عدالت نے حکومت سے غیر منظم اور غیر مقیم مزدوروں کی رجسٹریشن کے لئے نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (این آئی سی) کی مدد سے ایک ویب پورٹل تیار کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ’ون نیشن ون راشن کارڈ‘ اسکیم کو 31 جولائی تک نافذ کریں۔

جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے غیر مقیم مزدوروں کی فلاح و بہبود سے متعلق مرکزی اور ریاستی حکومتوں کیلئے متعدد رہنما خطوط جاری کیں۔

اعلی عدالت نے حکومت سے غیر منظم اور غیر مقیم مزدوروں کی رجسٹریشن کے لئے نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (این آئی سی) کی مدد سے ایک ویب پورٹل تیار کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

مہاجر مزدوروں کی نقل مکانی اور کورونا وبا کی وجہ سے دگرگوں صورتحال کی اصلاح کے لئے ازخود نوٹس لینے سے متعلق اپنے حکم میں عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ حکومتیں غیر مقیم مزدوروں کے لئے راشن مہیا کرے اور وبا جاری رہنے تک کمیونٹی کچن جاری رکھا جائے۔

بنچ نے ریاستوں کو ان کے مطالبہ کے مطابق اضافی غلہ فراہم کرنے کی ہدایت کی ، اور ریاستی حکومتوں سے بھی کہا کہ وہ غیر مقیم مزدوروں میں راشن کی تقسیم کے لئے موزوں منصوبے بنائے۔

خیال رہے ’ون نیشن ون ون راشن کارڈ‘ اسکیم کے تحت راشن ملک کے کسی بھی حصے سے لیا جاسکتا ہے۔ حالانکہ دہلی کے علاوہ ، اس اسکیم کو ابھی تک مغربی بنگال اور آسام کی ریاستی حکومتوں نے نافذ نہیں کیا ہے۔

مرکزی وزارت داخلہ نے جموں ڈرون حملے کی تحقیقات این آئی اے کے حوالے کردی

0
مرکزی وزارت داخلہ نے جموں ڈرون حملے کی تحقیقات این آئی اے کے حوالے کردی
مرکزی وزارت داخلہ نے جموں ڈرون حملے کی تحقیقات این آئی اے کے حوالے کردی

مرکزی وزارت داخلہ نے چند روز قبل جموں ایئر فورس اسٹیشن پر ڈرون حملے سے متعلق کیس کی تحقیقات قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے حوالے کردی ہے۔ این آئی اے اس کیس کو دوبارہ رجسٹر کرے گی اور آج سے باضابطہ طور پر اس کی تحقیقات کی ذمہ داری سنبھالے گی۔

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے چند روز قبل جموں ایئر فورس اسٹیشن پر ڈرون حملے سے متعلق کیس کی تحقیقات قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے حوالے کردی ہے۔

این آئی اے اس کیس کو دوبارہ رجسٹر کرے گی اور آج سے باضابطہ طور پر اس کی تحقیقات کی ذمہ داری سنبھالے گی۔

اس سے قبل نیشنل سیکیورٹی گارڈ (این ایس جی) اور این آئی اے مشترکہ طور پر اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی جموں پولیس نے دہشت گردی سے متعلق دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔

این آئی اے کی ٹیم اتوار کے روز ہی دھماکے کے بعد ابتدائی شواہد اکٹھا کرنے جموں ایئر فورس اسٹیشن پہنچ گئی تھی۔ بعد ازاں یہ شواہد فارنسک تجزیہ کے لئے بھیجے گئے تھے۔

اس حملے کی تحقیقات کرنے والی ایجنسیوں نے پیر کو کہا تھا کہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کا اس میں ہاتھ ہوسکتا ہے۔ آر ڈی ایکس کے استعمال کے پیش نظر پاکستان میں فعال عناصر کے ملوث ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اتوار کی رات اپنی نوعیت کے پہلے حملے میں جموں ایئر فورس اسٹیشن پر ایک ڈرون حملہ کیا گیا جس میں فضائیہ کے دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

بنگال کے گورنر بدعنوانی میں ملوث، حوالہ کیس میں ان کا نام درج: ممتا بنرجی

0
بنگال کے گورنر بدعنوانی میں ملوث، حوالہ کیس میں ان کا نام درج: ممتا بنرجی
بنگال کے گورنر بدعنوانی میں ملوث، حوالہ کیس میں ان کا نام درج: ممتا بنرجی

مغربی بنگال میں گورنر اور حکومت کے مابین جاری کشمکش کے دوران ممتا بنرجی نے یہ کہتے ہوئے گورنر کی تنقیدوں کا جواب دیا کہ وہ کرپٹ ہیں اور انہیں حوالہ کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت نے انہیں یہاں بطور گورنر بھیج دیا ہے۔

کلکتہ: مغربی بنگال میں گورنر اور حکومت کے درمیان جاری کشمکش کے دوران ممتا بنرجی نے گورنر کی تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بدعنوان ہیں اور حوالہ کیس میں ان کا نام آچکا ہے۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت نے انہیں گورنر بناکر یہاں بھیجا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے کئی گورنر دیکھے ہیں مگر ان کی طرح کا گورنر بنگال میں نہیں آیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم گورنر کے خلاف مرکزی حکومت کو تین خطوط لکھ چکے ہیں۔ مگر ایک خط کا بھی جواب وزیراعظم کی طرف سے نہیں آیا ہے۔

ممتا بنرجی نے گورنر کے شمالی بنگال کے اچانک دورہ پر بھی سوال کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب شمالی بنگال میں بی جے پی کے لوگ علاحدہ ریاست کا مطالبہ کررہے ہیں ایسے میں گورنر کا دورہ کیوں ہوا۔ ممتا نے گورنر کے خلاف مزید بھیانک الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ گورنر شمالی بنگال میں علاحدگی پسند قوتوں کو مشتعل کرنے کے لئے یہ دورہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ کرنے کے بعد الزام عائد کیا کہ جی ٹی اے میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے۔ گورکھا علاقہ انتظامیہ در حقیقت بدعنوانی کا گڑھ بن گیا ہے۔ ایک طویل عرصے سے جی ٹی اے کا آڈٹ نہیں ہوا ہے۔ میں سی اے جی سے آڈٹ کراؤں گا۔ جی ٹی اے میں شفافیت کو بحال کرنا ہوگا اور اسی مقصد کے ساتھ جی ٹی اے تشکیل دیا گیا۔ کوئی اہداف پورے نہیں ہوئے۔ پہاڑی لوگوں کی کوئی ترقی نہیں ہوئی تھی۔ ترقی کی بجائے، جی ٹی اے میں برسوں سے بدعنوانی جاری ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ اس بات کی جانچ ہونی چاہیے کہ گورنر ہاؤس میں کون کون لوگ جاتے ہیں۔

حکومت بنگال کا چند رعایتوں کے ساتھ لاک ڈاؤن کی مدت میں 15 جولائی تک توسیع کا اعلان

0
حکومت بنگال کا چند رعایتوں کے ساتھ لاک ڈاؤن کی مدت میں 15 جولائی تک توسیع کا اعلان
حکومت بنگال کا چند رعایتوں کے ساتھ لاک ڈاؤن کی مدت میں 15 جولائی تک توسیع کا اعلان

حکومت بنگال نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 15 دن کی توسیع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کچھ امور میں راحت دی جائے گی۔ یکم جولائی سے سرکاری اور پرائیویٹ بسوں کو 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

کلکتہ: مغربی بنگال حکومت نے بنگال میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 15 دن کی توسیع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کچھ امور میں راحت دی جائے گی۔ مگر چوں کہ کورونا کا قہر ابھی مکمل طور پر قابو میں نہیں آیا ہے اس لئے لاک ڈاؤن مکمل طور پر ختم نہیں کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ لوکل ٹرینیں چلانے کے حالات پیدا نہیں ہوئے ہیں۔ تاہم یکم جولائی سے سرکاری اور پرائیویٹ بسوں کو 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ مگر ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کو ویکیسن لگانا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ مسافروں کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اسی کے ساتھ ہی ریاستی حکومت نے آٹو مکمل طور پر چلانے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

اس کے علاوہ مچھلی اور سبزی منڈی کھولنے کے وقت میں توسیع کردی گئی ہے۔ بازار یکم جولائی سے صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔ دیگر تمام دکانیں صبح 11 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔

وزیر اعلی نے کہا، جم، سیلون اور بیوٹی پارلر بھی یکم جولائی سے کھولنے کی اجازت ہوگی۔ صبح 11 بجے سے شام چھ بجے تک 50 فیصد ورک فورسیس کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ مگر سبھی اسٹاف اور کسٹمر کے لئے کورونا ویکسین لینا ضروری ہوگا۔ سرکاری و پرائیوٹ دفاتر کو بھی 50 فیصد ورک فورسیس کے ساتھ کھلنے کی اجازت ہوگی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں کورونا میں صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔ مگر ابھی کچھ رعایتوں کے ساتھ لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بغیر کسی ضروری کام سے کوئی رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک نہ نکلے۔ بینک صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔