ہفتہ, اکتوبر 3, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 320

اسلامپور: ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں موٹر سائیکل ڈرائیور ہلاک، ایک دیگر زخمی

0
اسلامپور: ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں موٹر سائیکل ڈرائیور ہلاک، ایک دیگر زخمی
اسلامپور: ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں موٹر سائیکل ڈرائیور ہلاک، ایک دیگر زخمی

گھر دھپہ پانجی پاڑہ پولیس آؤٹ پوسٹ علاقے میں دردناک سڑک حادثہ، ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں موٹر سائیکل ڈرائیور ہلاک، دیگر ایک نوجوان زخمی

اسلامپور: پچھم بنگال کے ضلع اتر دیناجپور کے گھر دھپہ پانجی پاڑہ پولیس آؤٹ پوسٹ علاقے میں پیش آئے دردناک سڑک حادثہ میں موٹر ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک شدید طور سے زخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق بالی چوکا، پانجی پاڑہ، تھانہ گوالپوکھر، اتر دیناج پور ضلع میں آج دوپہر یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔  آئل انڈیا ٹاور گھر دھپہ قومی شاہراہ کے قریب ایک ٹریکٹر نے موٹر سائیکل کو زوردار ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار پرکاش چوہان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ وہیں ایک نوجوان شدید طور سے زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر کشن گنج ایم جی ایم اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے اور مقتول پرکاش چوہان کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسلام پور صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ٹریکٹر ڈرائیور کے  غلط راستے پر چلنے کی وجہ سے یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔

فضائیہ کا خصوصی طیارہ 140 ہندوستانیوں کو لے کر کابل سے روانہ

0
فضائیہ کا خصوصی طیارہ 140 ہندوستانیوں کو لے کر کابل سے روانہ
فضائیہ کا خصوصی طیارہ 140 ہندوستانیوں کو لے کر کابل سے روانہ

ہندوستانی فضائیہ کا ایک خصوصی طیارہ 140 ہندوستانیوں کو لے کر افغانستان کے دارالحکومت کابل سے روانہ ہوگیا ہے۔

نئی دہلی: ہندوستانی فضائیہ کا ایک خصوصی طیارہ 140 ہندوستانیوں کو لے کر افغانستان کے دارالحکومت کابل سے روانہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کا سی 17 گلوب ماسٹر طیارہ میں چار صحافیوں کے ساتھ انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے اہلکاروں اور کابل میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ کے عملے اور افسران سوار ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ طیارہ ایران کے راستے ہندوستان پہنچے گا کیونکہ یہ طیارہ پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرے گا۔ یہ طیارہ آج دوپہر غازی آباد میں آئی اے ایف کے ہنڈن ایئر بیس پر اترے گا۔

قبل ازیں وزارت خارجہ نے بتایا تھا کہ افغانستان میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے کابل میں ہندوستانی سفارت خانے کے تمام ملازمین اور سفیر کو فوری واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے منگل کو ٹویٹ کیا ’’موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کابل میں ہندوستانی سفارت خانے کا تمام عملہ اور ہمارے سفیر فوری طور پر ہندوستان واپس آئیں گے۔‘‘

ہندوستان نے یہ فیصلہ گزشتہ اتوار کو افغانستان میں اشرف غنی حکومت کی برطرفی اور وہاں سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔

چین افغانستان میں خانہ جنگی کو روکنے کے لئے امریکہ کے ساتھ تعاون کے لئے تیار

0
چین افغانستان میں خانہ جنگی کو روکنے کے لئے امریکہ کے ساتھ تعاون کے لئے تیار

چین افغانستان میں خانہ جنگی کو روکنے اور ملک کو دوبارہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ بننے سے روکنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں خانہ جنگی کو روکنے اور ملک کو دوبارہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ بننے سے روکنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں افغانستان پر تعاون پر اتفاق کیا۔

وزارت خارجہ نے مسٹر وانگ کے حوالے سے کہا ’’چین افغان مسئلے کے سادہ حل کے نفاذ کی سہولت کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ افغانستان میں کوئی نئی خانہ جنگی یا انسانی تنازع نہ ہو اور وہ دہشت گردی کے گڑھ اور مہاجرین کی پناہ گاہ میں تبدیل نہ ہو‘‘۔

بائیڈن نے افغانستان سے آنے والے پناہ گزینوں کی مدد کے لئے 50 کروڑ ڈالر کئے مختص

0
بائیڈن نے افغانستان سے آنے والے پناہ گزینوں کی مدد کے لئے 50 کروڑ ڈالر کئے مختص

امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے آنے والے پناہ گزینوں کی مدد کے لئے 50 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے آنے والے پناہ گزینوں کی مدد کے لئے 50 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسٹر بائیڈن نے وزیر خارجہ سے متعلق ایک خط میں کہا ’’میں اس کے ذریعے اس بات کا تعین کرتا ہوں کہ پناہ گزینوں، لڑائی سے متاثر لوگوں اور افغانستان میں موجودہ صورت حال کے نتیجے میں خطرے سے دوچار غیر متوقع امریکی ایمرجنسی پناہ گزین اور ہجرت سے متعلق ضرورتوں کو پورا کرنے کے مقصد سے امریکی ایمرجنسی پناہ گزین اور ہجرت کرنے والوں کے فنڈ سے 50 کروڑ ڈالر تک کی امدادی رقم کو یقینی بنانا قوم کے لئے اہم ہے‘‘۔

کابل واقع ہندوستانی سفارت خانے کے سبھی ملازمین اور سفیر کو فوری طور پر واپس بلانے کا فیصلہ

0
کابل واقع ہندوستانی سفارت خانے کے سبھی ملازمین اور سفیر کو فوری طور پر واپس بلانے کا فیصلہ
کابل واقع ہندوستانی سفارت خانے کے سبھی ملازمین اور سفیر کو فوری طور پر واپس بلانے کا فیصلہ

ہندوستان نے افغانستان میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کابل واقع ہندوستانی سفارت خانے کے تمام عملے اور سفیروں کو فوری واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی دہلی: ہندوستان نے افغانستان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کابل واقع ہندوستانی سفارت خانے کے سبھی ملازمین اور سفیر کو فوری طور پر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے منگل کو ٹویٹ کرکے کہا ’’موجودہ حالات کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ کابل واقع ہندوستانی سفارتخانے کے سبھی ملازمین اور ہمارے سفیر فوری طور پر ہندوستان واپس آئیں گے‘‘۔

ہندوستان نے یہ فیصلہ گزشتہ اتوار کو اشرف غنی کو اقتدار سے بے دخل کئے جانے اور وہاں کی بگڑتی ہوئی حفاظت کی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔

شدت پسندوں کی پناہ گاہ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی طالبان حکومت کی نہیں کریں گے حمایت: امریکہ

0
شدت پسندوں کی پناہ گاہ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی حکومت کی نہیں کریں گے حمایت: امریکہ
شدت پسندوں کی پناہ گاہ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی حکومت کی نہیں کریں گے حمایت: امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کی نئی طالبان حکومت کی حمایت نہیں کرے گا اگر یہ شدت پسندوں کی پناہ گاہ بن جائے اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرے۔

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ اگر افغانستان کی نئی طالبان حکومت شدت پسندوں کی پناہ گاہ بنتی ہے اور وہاں لوگوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو وہ اس کی حمایت نہیں کرے گا۔

امریکہ کی وزارت دفاع کے ترجمان نیڈ پائس نے پیر کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ’’اگر افغانستان کی نئی حکومت اپنے ملک کے عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتی ہے۔ شدت پسندوں کو پناہ نہیں دیتی ہے تو اپنی نصف آبادی یعنی خواتین اور لڑکیوں کے بنیادی حقوق سمیت وہاں کے شہریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتی ہے تو ہم اس کے ساتھ کرپائیں گے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’اگر وہاں کی حکومت ایسا نہیں کرتی تو ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے‘‘۔

افغانستان کے لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کی کوشش کریں گے طالبان

0
افغانستان کے لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کی کوشش کریں گے طالبان
افغانستان کے لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کی کوشش کریں گے طالبان

طالبان کے نائب رہنما ملا عبدالغنی برادر نے اعلان کیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد اب طالبان ملک کے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

کابل: افغان دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان نے پیر کو کہا کہ جنگ ختم ہوچکی ہے اور ملک کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

طالبان کے نائب رہنما ملا عبدالغنی برادر نے اعلان کیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد اب طالبان ملک کے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ ملا برادر نے کہا کہ ہم اہل وطن کو بہتر زندگی فراہم کریں گے اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے کام کیا جائے گا۔

ملا برادر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب طالبان کے افغانستان پر کنٹرول سنبھالنے کے بعد بیشتر ممالک اپنے سفارتکاروں اور عملے کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

طالبان نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ملک میں سخت شرعی قانون نافذ کرے گا اور ملک کا نام اسلامی امارات افغانستان رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ طالبان کے مذاکرات کار سہیل شاہین نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے مجاہدین کو حکم دیا ہے کہ وہ بغیر اجازت لوگوں کے گھروں میں داخل نہ ہوں۔

شاہین نے بتایا کہ "امارات اسلامیہ نے مجاہدین کو احکامات دیے ہیں اور ایک بار پھر انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بغیر کسی اجازت کے لوگوں کے گھروں میں داخل نہ ہوں۔ کسی کی جان، مال اور عزت کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گے اور مجاہدین ان کی حفاظت کریں گے۔‘‘

پاکستان نے طالبان کے ایک سرکردہ رہنما ملا محمد رسول اخوند کو جیل سے رہا کر دیا

دریں اثنا، ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ پاکستان نے طالبان کے ایک سرکردہ رہنما ملا محمد رسول اخوند کو جیل سے رہا کر دیا ہے۔ رسول طالبان لیڈر شپ کونسل کے سابق رکن ہیں اور طالبان سے الگ ہونے والے دھڑے کے رہنما رہے ہیں۔

ایک اور پیش رفت میں طالبان نے کابل میں جیلوں سے ہزاروں قیدیوں کو رہا کیا ہے، جن میں تحریک طالبان پاکستان کے سابق نائب سربراہ مولوی فقیر محمد بھی شامل ہیں۔

طالبان نے ابھی تک پروان صوبے کے دارالحکومت چھاریکر اور پنج شیر کے علاقے پر اپنے کنٹرول کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ان دو علاقوں کے علاوہ طالبان نے پورے افغانستان پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ طالبان نے خطے کی تمام جیلیں بند کر دیاہے اوران کے تمام قیدیوں کو رہا بھی کر دیا ہے۔

یورپی ممالک سمیت 60 سے زائد ممالک نے غیر ملکیوں اور افغانیوں کو بحفاظت نکلنے کا موقع دینے کی وکالت کی

0
یورپی ممالک سمیت 60 سے زائد ممالک نے غیر ملکیوں اور افغانیوں کو بحفاظت نکلنے کا موقع دینے کی وکالت کی
یورپی ممالک سمیت 60 سے زائد ممالک نے غیر ملکیوں اور افغانیوں کو بحفاظت نکلنے کا موقع دینے کی وکالت کی

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو دیکھتے ہوئے، ہم لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور تمام فریقوں کے احترام اور سہولت کے لئے غیر ملکی شہریوں اور ملک چھوڑنے کے خواہش مند افغانیوں کی محفوظ اور منظم روانگی کی اپیل کرتے ہیں۔

واشنگٹن: امریکہ، یورپی ممالک اور دیگر سمیت 60 سے زائد ممالک نے کہا ہے کہ افغانستان چھوڑنے والے غیر ملکی شہریوں اور افغانیوں کو محفوظ طریقے سے ایسا کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اتوار کی تاخیر شب جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے ’’سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو دیکھتے ہوئے، ہم لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور تمام فریقوں کے احترام اور سہولت کے لئے غیر ملکی شہریوں اور ملک چھوڑنے کے خواہش مند افغانیوں کی محفوظ اور منظم روانگی کی اپیل کرتے ہیں۔ پورے افغانستان میں برسراقتدار اور اختیارات کے عہدوں پر ہیں انہیں انسانی جان و مال کے تحفظ کے لئے ذمہ داری اور جوابدہی لینی چاہیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جو افغان اور بین الاقوامی شہری روانہ ہونا چاہتے ہیں انہیں ایسا کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ سڑکیں، ہوائی اڈے اور سرحدیں کھلی رہنی چاہئیں اور امن کو برقرار رکھنا چاہیے۔ افغان عوام حفاظت، سلامتی اور عزت کے ساتھ رہنے کے مستحق ہیں۔ ہم بین الاقوامی برادری میں ہیں، ان کی مدد کے لیے تیار رہیں‘‘۔

افغانستان میں امریکہ اپنے فوجیوں کی تعداد 6000 تک بڑھائے گا

0
افغانستان میں امریکہ اپنے فوجیوں کی تعداد 6000 تک بڑھائے گا

امریکہ اگلے 48 گھنٹوں کے اندر افغانستان میں اپنی فوجیوں کی تعداد بڑھا کر تقریباً 6 ہزار کر دے گا۔

کابل: امریکہ اگلے 48 گھنٹوں کے اندر افغانستان میں اپنی فوجیوں کی تعداد بڑھا کر تقریباً 6 ہزار کر دے گا۔ اس کے ساتھ ہی یہ اگلے کئی دنوں میں اپنے ہزاروں شہریوں کو بحفاظت ملک سے باہر نکالے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ دفاع نے ایک مشترکہ بیان میں یہ بات کہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اگلے 48 گھنٹوں کے دوران ہم نے اپنی سیکیورٹی کی موجودگی کو تقریباً 6 ہزار فوجیوں تک بڑھا دیا ہے، جن کا مشن مکمل طور پر ان کوششوں کو آسان بنانے پر مرکوز ہے اور ہوائی ٹریفک کنٹرول اپنے قبضے میں لینا ہوگا‘‘۔

واضح رہے کہ طالبان اسلامی مہم اتوار کو کابل میں داخل ہوگئی جس کے بعد موجودہ صدر اشرف غنی نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اور ملک چھوڑ دیا۔ مسٹر غنی نے کہا کہ ان کا فیصلہ تشدد کو روکنا ہے کیونکہ شدت پسند دارالحکومت پر حملہ کرنے کے ارادے سے آئے تھے۔

امریکی محکموں نے کہا ہے کہ ’’کل اور آنے والے دنوں میں ہم افغانستان میں رہنے والے ہزاروں امریکی شہریوں کے ساتھ ساتھ کابل میں امریکی مشن کے مقامی طور پر کام کرنے والے ملازمین اور ان کے خاندانوں اور دیگر خاص طور پر کمزور افغان شہریوں کو ملک سے باہر منتقل کریں گے‘‘۔ ہم امریکہ کے خصوصی مہاجر ویزا کے مستحق ہزاروں افغانوں کو نکالنے میں تیزی لائیں گے، جن میں سے تقریباً 2000 پہلے دو ہفتوں میں امریکہ پہنچ چکے ہیں۔

فرضی آئی اے ایس گرفتار، ریلوے میں نوکری دلانے کے نام پر کروڑوں روپے کی جعلسازی

0
فرضی آئی اے ایس گرفتار، ریلوے میں نوکری دلانے کے نام پر کروڑوں روپے کی جعلسازی
فرضی آئی اے ایس گرفتار، ریلوے میں نوکری دلانے کے نام پر کروڑوں روپے کی جعلسازی

دہلی پولیس نے ایسے جعلساز گروہ کے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو خود کو انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے سینئر افسر بتاکر بے روزگاروں کو ریلوے میں نوکری دلانے کے نام پر کروڑوں روپے ٹھگ چکے تھے۔

نئی دہلی: دہلی پولیس نے ایسے جعلساز گروہ کے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو خود کو انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے سینئر افسر بتاکر بے روزگاروں کو ریلوے میں نوکری دلانے کے نام پر کروڑوں روپے ٹھگ چکے تھے۔

دہلی پولیس کی اقتصادی کرائم برانچ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آر کے سنگھ نے اتوار کو بتایا کہ برج کشور (34) اور سچن کمار (36) کو متاثرین کی شکایت کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ بہار میں پٹنہ کے کے کنکر باغ کے رہنے والے برج کشور نے جے پور سے بی ٹیک مکمل کرنے کے بعد ایک نجی کمپنی میں کام کیا۔ راتوں رات امیر بننے کے لیے اس نے مختلف سرکاری محکموں میں ٹرانسفر اور تقرری کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینا شروع کیا۔ الزام ہے کہ اس نے خود کو سینئر آئی اے ایس افسر بتاکر 40 بے روزگار لوگوں سے2 کروڑ 44 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی۔

نوجوانوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے دہرہ دون میں دلاتا تھا ٹریننگ

انہوں نے بتایا کہ ملزم سیدھے سادھے بے روزگار نوجوانوں کو ریلوے میں نوکری کا جھانسہ دیکر پیسے لیکر باقاعدہ فرضی تقرری کے ساتھ تربیتی کاغذات بھی دیتا تھا۔ نوجوانوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے وہ اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرہ دون میں ٹریننگ دلاتا تھا۔ اس کے گروپ میں شامل اترپردیش کے دیوبند تحصیل کے سہارنپور کا سچن بے روزگاروں کو تربیت دینے کا ڈرامہ کرتا تھا۔ بی کام کی پڑھائی کرنے کے بعد اس نے وہاں ’این آر ٹی انڈیا‘ نام سے کوچنگ سینٹر چلایا تھا اور وہیں فرضی طریقے سے تربیت دیتا تھا۔

مسٹر سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ کی شکایت پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ شکایت کنندگان کے پاس برج کشور کے گھر کا پتہ نہیں تھا، صرف اس کے موبائل نمبر تھے۔ اسی کی بنیاد پر ٹیم نے جانچ شروع کی اور دہلی سے باہر کئی علاقوں پر چھاپے مارنے کے بعد ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں اقتصادی کرائم برانچ میں اس برس 21 جنوری کو تعزیرات ہند کی دفعہ 419، 420، 406، 467، 468، 471 اور 120 بی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔