منگل, اکتوبر 6, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 219

نوئیڈا: سپرٹیک کے ‘ٹوئن ٹاورس’ دھول کے غبار میں تبدیل

0
نوئیڈا: سپرٹیک کے 'ٹوئن ٹاورس' دھول کے غبار میں تبدیل
نوئیڈا: سپرٹیک کے 'ٹوئن ٹاورس' دھول کے غبار میں تبدیل

سپرٹیک کے ٹوئن ٹاورس کو منہدم کرنے میں دھماکہ خیز اشیاء کو اس طرح سے استعمال کیا گیا تھا کہ عمارت میں لگا کنکریٹ، دھماکہ ہوتے ہی دھول میں تبدیل ہوگیا، اس کے بعد پلک جھپکتے ہی ٹوئن ٹاورس دھوئیں کے غبار میں تبدیل ہوگئے

گوتم بدھ نگر: قومی راجدھانی علاقے (این سی آر) دہلی سے منسلک اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا سیکٹر 93 اے میں واقع غیر قانونی طریقے سے تعمیر شدہ کثیر منزلہ رہائشی سوسائٹی سپرٹیک کے ‘ٹوئن ٹاورس’ اتوار کو دھماکہ کر زمین دوز کردئیے گئے۔ اس کاروائی میں استعمال کئے گئے دھماکہ خیز مواد کے دھماکے سے کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بدعنوانی کی بنیاد پر تعمیر کئے گئے 32 منزلہ ٹوئن ٹاورس کو نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں آج دن میں 2:30 بجے منہدم کیا جانا تھا۔ گھڑی میں ڈھائی بجتے ہی سائرن کی تیز آواز سنی گئی اور اگلے ایک منٹ میں ریموٹ کنٹرول سے کئے گئے دھماکے کے بعد پل بھر میں ٹوئن ٹاور تاش کے پتوں کی طرح بھربھرا کر گرگئے۔

نوئیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رتو مہیشوری نے کہا کہ عمارت گرائے جانے کے بعد موصول تازہ جانکاری کے مطابق ٹوئن ٹاورس کے آس پاس کسی سوسائٹی میں نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آس پاس کے علاقے میں سڑکوں پر دھول کی پرت جم گئی ہے۔ اسے صاف کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ایک گھنٹے میں حالات کا صحیح تجزیہ کیا جاسکے گا۔

محض نو سیکنڈ کے اندر ٹوئن ٹاورس زمین دوز

ان ٹوئن ٹاورس کو منہدم کرنے میں دھماکہ خیز اشیاء کو اس طرح سے استعمال کیا گیا تھا کہ عمارت میں لگا کنکریٹ، دھماکہ ہوتے ہی دھول میں تبدیل ہوگیا۔ اس کے بعد پلک جھپکتے ہی ٹوئن ٹاورس دھوئیں کے غبار میں تبدیل ہوگئے۔ محض نو سیکنڈ کے اندر پوری عمارت زمین دوز ہوگئی اور اس کے ملبے سے اٹھی دھول نے آس پاس 500 میٹر کے علاقے کو ڈھک لیا۔

دھول کے غبارے کے شبہ کے پیش نظر 500 میٹر کے دائرے والی سبھی عمارتوں کو پہلے ہی کپڑے اڑھا دئیے گئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی این سی آر کی بلڈنگ تعمیر کرنے والی کمپنی سپرٹیک کے ٹوئن ٹاورس کے دو بلاک ‘اپیکس اور سیین’ ماضی کا حصہ بن گئے۔ قابل ذکر ہے کہ ضلع انتظامیہ نے ٹوئن ٹاورس کو منہدم کرنے کی ذمہ داری پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنی’ اے ڈی فائس’ کو سونپی تھی۔

پانی کے تیز فواروں سے پورے علاقے میں چھڑکاؤ شروع

عمارت کے منہدم ہونے کے کچھ وقت بعد دھول ہٹانے کے لئے نگرنگم کی پہلے سے تعینات اینٹی اسماگ گن سے پانی کے تیز فواروں سے پورے علاقے میں چھڑکاؤ شروع کردیا گیا ہے۔ افسران نے بتایا کہ عمارت کا ملبہ ہٹانے میں تین مہینے کا وقت لگے گا۔

عمارت منہدم ہونے سے کچھ دیر پہلے نوئیڈا کے پولیس کمشنر آلوک کمار نے بتایا کہ پولیس نے ٹوئن ٹاورس کے آس پاس 500 میٹر کے علاقے کو پوری طرح سے خالی کروا لیا تھا۔ انہوں نے کہا ٹوئن ٹاور کو واٹر فال تکنیک سے گرایا گیا۔ اس تکنیک سے ملبہ بکھرتا نہیں ہے۔ بلکہ پانی کی طرح نیچے گرتا ہے۔

اس سے پہلے نوئیڈا۔گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر دوپہر 1:30 بجے سے ایک گھنٹے کے لئے آمدورفت کو روک دیا گیا تھا۔ نوئیڈا کے ڈی سی پی (ٹریفک) گنیش نے کہا کہ ڈائیورٹ کئے گئے راستوں کے بارے میں گوگل میپ کو پہلے ہی اپڈیٹ کردیا گیا تھا۔ اس کی مدد سے لوگوں کو بند راستوں کی جانکاری مل جائے گی۔

اروناچل پردیش میں چین کی تعمیراتی ٹیم کیا کر رہی ہے: اویسی

0
اروناچل پردیش میں چین کی تعمیراتی ٹیم کیا کر رہی ہے: اویسی
اروناچل پردیش میں چین کی تعمیراتی ٹیم کیا کر رہی ہے: اویسی

اسد الدین اویسی نے اروناچل پردیش میں چین کی صورتحال پر مرکزی حکومت پر حملہ کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے وضاحت کرنے کو کہا کہ چین کا تعمیری ٹیم اروناچل پردیش میں کیا کررہی ہے؟

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے ہفتہ کو اروناچل پردیش میں چین کی صورتحال پر مرکزی حکومت پر حملہ کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے وضاحت کرنے کو کہا کہ چین کا تعمیری ٹیم اروناچل پردیش میں کیا کررہی ہے؟

مسٹر اویسی نے ٹویٹر پر اروناچل پردیش کے انجاؤ ضلع کے مقامی لوگوں کے ذریعہ ریکارڈ کردہ ویڈیو پوسٹ کیا۔ اس ویڈیو میں چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے اہلکار اور مشینری اروناچل پردیش کے چگلگام میں ہدیگرا-ڈیلٹا 6 کے قریب تعمیراتی کام کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ "کیا ہمارے وزیر اعظم جو چین کا نام لینے سے بھی ڈرتے ہیں، ہمیں بتائیں گے کہ چینی تعمیراتی ٹیم اروناچل پردیش میں ہمارے علاقے میں کیا کر رہی ہے؟”

ایک اور ٹویٹ میں اے آئی ایم آئی ایم کے صدر نے کہا کہ لداخ میں چینی دراندازی دو سال سے زیادہ عرصے سے جاری ہے اور اب ہمارے پاس اروناچل میں چینی تعمیراتی ٹیموں کی تصاویر بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات کی صورتحال پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی ضرورت ہے۔ اس سے کم کچھ بھی ناکافی ہوگا۔

پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے اب تک 980 افراد ہلاک

0
پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے اب تک 980 افراد ہلاک
پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے اب تک 980 افراد ہلاک

پاکستان میں تباہ کن سیلاب، حکومت اس آفت سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مدد کی اپیل کرنے پر مجبور

اسلام آباد: پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے اب تک 980 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور حکومت اس آفت سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مدد کی اپیل کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

پاکستان میں بارشوں سے متعلقہ واقعات میں 1450 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 8,02,583 جانور مر چکے ہیں جبکہ تقریباً 50 لاکھ افراد کو راحتی کیمپوں میں بھیجا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ اور سوات کے سیلاب سے صورتحال مزید خراب ہوئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ بلوچستان کے کئی اضلاع میں کم از کم چھ مزید باند ٹوٹ گئے ہیں۔

پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے 30 اگست تک کئی اضلاع میں بارش کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

شہباز شریف حکومت نے تمام متاثرہ صوبوں میں فوج تعینات کر دی ہے۔

بلقیس بانو کے قصورواروں کو جلد سے جلد جیل بھیجا جائے:بائیں محاذ

0
بلقیس بانو کے قصورواروں کو جلد سے جلد جیل بھیجا جائے:بائیں محاذ
بلقیس بانو کے قصورواروں کو جلد سے جلد جیل بھیجا جائے:بائیں محاذ

سی پی آئی ایم کی پولٹ بیورو کی رکن سبھاشنی علی اور دیگر افراد نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے بلقیس بانو کے گناہ گاروں کی رہائی کو منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے

کلکتہ: بلقیس بانو کے قصورواروں کی رہائی کو لے کر اپوزیشن جماعتیں بی جے پی کو گھیرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بائیں محاذ نے بلقیس بانو کے گناہ گاروں کی رہائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد قصورواروں کی رہائی کو منسوخ کرکے انہیں جیل بھیجا جائے۔

ایک پریس بیان میں، ریاستی بائیں محاذ نے بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر جہاں وزیر اعظم خواتین کے احترام کی بات کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف گجرات حکومت نے بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے اور ان کے خاندان کو قتل کرنے کے ملزمان کو رہا کر دیا۔ گجرات حکومت کے ذریعہ قائم ایک کمیٹی کی سفارش پر یہ کیا گیا ہے۔

سی پی آئی ایم کی پولٹ بیورو کی رکن سبھاشنی علی اور دیگر افراد نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے بلقیس کے گناہ گاروں کی رہائی کو منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔ سبھاشنی علی نے آل انڈیا ویمنز ایسوسی ایشن کی نائب صدر کے طور پر یہ مقدمہ دائر کیا ہے۔ ان کے ساتھ صحافی اور مصنفہ ریوتی لاول اور سماجی کارکن روپریکھا ورما نے درخواست دی ہے۔

گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کے خاندان پر حملہ

2002 میں گجرات فسادات کے دوران داہود کے ایک گاؤں میں بلقیس بانو کے خاندان پر حملہ کیا گیا تھا۔ بلقیس 3 مارچ کو ہونے والے حملے کے دوران درختوں سے گھرے کھیت میں چھپی ہوئی تھی، بلقیس کے اہل خانہ اور پڑوسیوں کے ساتھ۔ 20-30 حملہ آوروں نے انہیں گھیر لیا اور حملہ کیا۔ بانو کے خاندان کے 14 افراد کو قتل کر دیا۔ بلقیس کے 3 سالہ بچے کو اس کی گود سے چھین کر ماں کے سامنے پتھر مار مار کر قتل کر دیا گیا۔ بلقیس سمیت 8 خواتین سے زیادتی کی گئی تھی۔ 21 جنوری 2018 کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 11 کو قصوروار ٹھہرایا اور انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔ بمبئی ہائی کورٹ نے بھی یہی فیصلہ دیا تھا۔

ترنمول کانگریس کی خواتین سیل نے مہنگائی کے خلاف اور بلقیس بانو کی حمایت میں نکالا جلوس

0

بلقیس بانو کے ریپ کے مجرموں کی رہائی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے

کلکتہ: بی جے پی بدعنوانی کے معاملے پر بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر مسلسل حملہ کر رہی ہے۔ وہیں ترنمول کانگریس کی خواتین سیل نے خواتین کے تحفظ اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کی۔

ترنمول کانگریس کی خواتین سیل کی جانب سے آج دھرم تلہ میں جلوس نکالا گیا جس میں ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔ اس میں ریاستی وزیر خزانہ چندریما بھٹاچاریہ، ششی پانجا، مالا رائے سمیت دیگر کئی لیڈران موجود تھے۔ اس کے علاوہ ریاست کی ترنمول کانگریس کے 35 تنظیمی اضلاع کے اراکین کو بھی اس جلوس میں حصہ لینے کو کہا گیا ہے۔

حکومت عصمت دری کے ملزمین کو تحفظ فراہم کررہی ہے

یہ پروگرام آج اور کل دو دن جاری رہے گا۔ حال ہی میں، گجرات حکومت نے بلقیس بانو کیس میں سزا یافتہ 11 لوگوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے احتجاج میں بی جے پی حکومت کے خلاف آواز بلند کی۔ ترنمول کانگریس نے اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت عصمت دری کے ملزمین کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔

ترنمول کانگریس اس سے قبل قیمتوں میں اضافے کے خلاف مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کر چکی ہے۔

بلقیس بانو کے ریپ کے مجرموں کی رہائی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس کی لیڈر چندریما بھٹاچاریہ نے کہا کہ مرکزی ایجنسی میں قابل افسران موجود ہیں۔ حالانکہ اس کا استعمال سیاسی وجوہات کی بناء پر کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی لیڈر مرکزی ایجنسی کے برانڈ کو برباد کر رہے ہیں۔ اور حکومت نے عصمت دری کرنے والوں اور اجتماعی قاتلوں کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔

گجرات میں اجتماعی عصمت دری اور قتل کے ملزمین کو قانون کو بالائے طاق رکھ کر تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔اترپردیش میں عصمت دری کرنے والوں کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔

ریاستی وزیر ششی پانجا نے کہا کہ قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مرکزی حکومت خاموش ہے۔اس لئے ہم ان کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

اڈانی گروپ نے حصہ داری خریدنے سے پہلے سیبی کی منظوری نہیں لی: این ڈی ٹی وی

0
اڈانی گروپ نے حصہ داری خریدنے سے پہلے سیبی کی منظوری نہیں لی: این ڈی ٹی وی
اڈانی گروپ نے حصہ داری خریدنے سے پہلے سیبی کی منظوری نہیں لی: این ڈی ٹی وی

این ڈی ٹی وی کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اڈانی گروپ کو لین دین کو مکمل کرنے کے لیے مارکیٹ ریگولیٹرایس ای بی آئی سے منظوری لینی ہوگی

نئی دہلی: نیوز براڈ کاسٹر این ڈی ٹی وی نے جمعرات کو کہا کہ اس کے پروموٹر پر نئے رائے اور رادھیکا رائے پر حصص کی خرید یا فروخت اور سیکورٹیز مارکیٹ سے منسلک ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے، اس لیے اڈانی گروپ کو لین دین کو مکمل کرنے کے لئے مارکیٹ ریگولیٹر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) سے منظوری لینی ہوگی۔

این ڈی ٹی وی کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) کے 27 نومبر-2020 کے حکم کے تحت، اس کے پروموٹرز کے حصص کی خرید یا فروخت اور سیکورٹیز مارکیٹ کے ساتھ وابستگی پر دوسال کے لئے پابندی لگائی گئی ہے اور یہ مدت اگلے 26 نومبر-2022 کو ختم ہو رہی ہے۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ اڈانی گروپ کو لین دین کو مکمل کرنے کے لیے مارکیٹ ریگولیٹرایس ای بی آئی سے منظوری لینی ہوگی۔

این ڈی ٹی وی میں 29.18 فیصد حصص حاصل کرے گا

کاروباری گوتم اڈانی کی قیادت میں اڈانی گروپ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ اس کی میڈیا ونگ اے ایم جی میڈیا نیٹ ورکس لمیٹڈ (اے ایم این ایل) بالواسطہ طور پر این ڈی ٹی وی میں 29.18 فیصد حصص حاصل کرے گا اور 26 فیصد حصص کے لیے کھلی پیشکش بھی کرے گا۔ اسی دن گروپ نے اسٹاک ایکسچینج بی ایس ای اور این ایس ای کو بھی مطلع کیا کہ اے ایم این ایل نے وی سی پی ایل میں 100 فیصد ایکویٹی حصص حاصل کر لیا ہے۔

اڈانی گروپ کے اعلان کے فوراً بعد، این ڈی ٹی وی نے کہا تھا کہ وی سی پی ایل کے ذریعہ حقوق کا استعمال بغیر کسی ان پٹ، بات چیت یا این ڈی ٹی وی کے بانیوں کی رضامندی کے بغیر کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ این ڈی ٹی وی کے پاس تین بڑے قومی چینلز اور ایک مضبوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔ میڈیا کمپنی نے 123 کروڑ روپے کے سود، ٹیکس، فرسودگی اور معافی سے قبل کی کمائی کے ساتھ 421 کروڑ روپے کا ریونیو اور مالی سال -22 میں 85 کروڑ روپے کا خالص منافع درج کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوتم اڈانی این ڈی ٹی وی کے حصول کے بعد مکیش امبانی کے سامنے میڈیا سیکٹر میں چیلنج کھڑا کریں گے، جن کے کنٹرول میں نیٹ ورک-18 ہے۔

امریکہ کا یوکرین کے لیے ہتھیاروں کے سب سے بڑے پیکج کا اعلان

0
امریکہ کا یوکرین کے لیے ہتھیاروں کے سب سے بڑے پیکج کا اعلان
امریکہ کا یوکرین کے لیے ہتھیاروں کے سب سے بڑے پیکج کا اعلان

امریکہ نے صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے یوکرین کو 13.5 ارب ڈالر سے زیادہ کی سیکیورٹی امداد دینے کا عزم ظاہر کیا ہے

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کو تقریباً 3 ارب ڈالر مالیت کی سیکورٹی امداد کی اضافی قسط دینے کا اعلان کیا ہے، جو روس اور یوکرین کے تنازع کو چھ ماہ تک پہنچنے کے بعد سب سے بڑا پیکیج ہے۔

امریکہ نے صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے یوکرین کو 13.5 ارب ڈالر سے زیادہ کی سیکیورٹی امداد دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مسٹر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پیکیج یوکرین کے عوام کی حمایت کرنے کی ان کے ملک کے عزم کا حصہ ہے کیونکہ انہوں نے اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے لڑائی جاری رکھی ہے۔

امریکی وزارت دفاع کے مطابق، نئے اعلان کردہ پیکیج میں چھ اضافی نیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹمز، 155 ایم ایم آرٹلری گولہ بارود، 65 ہزار راؤنڈ 120 ایم ایم مارٹر گولہ بارود، 24 کاؤنٹر آرٹلری ریڈارز، پوما بغیر پائلٹ ایریل سسٹم (یو اے ایس) اور اسکین ایگل یواے ایس سسٹم کے لیے معاون ڈیوائس، ویمپائر کاؤنٹر یو اے ایس سسٹم اور لیزر سے چلنے والا راکٹ سسٹم شامل ہے۔

اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی: سی بی آئی کا نارتھ بنگال یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی رہائش گاہ پر چھاپہ

0
اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی: سی بی آئی کا نارتھ بنگال یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی رہائش گاہ پر چھاپہ
اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی: سی بی آئی کا نارتھ بنگال یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی رہائش گاہ پر چھاپہ

سی بی آئی کے افسران نے آج صبح سلی گوڑی میں واقع نارتھ بنگال یونیورسٹی کے کیمپس کا دورہ کیا، کیمپس کے اندر ہی وائس چانسلر سبریش بھٹاچاریہ کی سرکاری رہائش گاہ ہے، تفتیش کاروں نے وہاں جا کر تلاشی لی

کلکتہ: اسکول سروس کمیشن کے سابق چیئرمین اور نارتھ بنگال یونیورسٹی کے وائس چانسلر سبریش بھٹاچاریہ اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے میں اب سی بی آئی کی نظر میں ہیں۔ سی بی آئی نے سلی گوڑی میں ان کی سرکاری رہائش گاہ اور جنوبی کلکتہ میں مکانات کی بیک وقت تلاشی لی۔

اساتذہ کی بھرتی میں بدعنوانی کے معاملے میں سابق ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی اس وقت جیل میں ہیں۔ ای ڈی نے سابق وزیر تعلیم کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ایس سی کے سابق مشیر شانتی پرساد سنہا اور کمیٹی ممبر اشوک ساہا کو بھی سی بی آئی نے گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں کی گرفتاری سے قبل مرکزی تفتیشی افسروں نے نظام پیلس میں ان سے سات گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ ذرائع کے مطابق شانتی پرساد سنہا اور اشوک ساہا کے بیانات میں کئی تضادات پائے گئے ہیں۔

سی بی آئی افسران کا سلی گوڑی میں واقع نارتھ بنگال یونیورسٹی کیمپس کا دورہ

سی بی آئی کے افسران نے آج صبح سلی گوڑی میں واقع نارتھ بنگال یونیورسٹی کے کیمپس کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ مرکزی سیکورٹی فورسیس کے جوان تھے۔ کیمپس کے اندر ہی وائس چانسلر سبریش بھٹاچاریہ کی سرکاری رہائش گاہ ہے۔ تفتیش کاروں نے وہاں جا کر تلاشی لی۔ یہاں تک کہ سی بی آئی جنوبی کلکتہ میں سبریش بھٹاچاریہ کے گھر جاکر تلاشی لینے کی کوشش کی۔ کیوں کہ فلیٹ میں تالا لگا ہوا ہے ملا۔ آخر کار فلیٹ سیل کر دیا گیا۔ پارتھو چٹرجی نے شمالی بنگال یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی جب وہ ریاست کے وزیر تعلیم تھے۔

ریاست میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ہائی کورٹ کے حکم پر سابق وزیر تعلیم پارتھا چٹوپادھیائے کو سی بی آئی کے دفتر میں حاضر ہونا ہے۔ ایس ایس سی کے اس وقت کے چیئرمین سدھارتھ مجمدار نے اس سال مئی میں اچانک استعفیٰ دے دیا تھا۔ ذمہ داری لینے کے 4 ماہ کے اندر بھی! اس کے بعد نہ صرف استعفیٰ قبول کر لیا گیا بلکہ کچھ ہی دیر میں ریاستی حکومت نے نئے چیئرمین کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

گیان واپی معاملے کی سماعت مکمل، فیصلہ 12 ستمبر کو

0
گیان واپی معاملے کی سماعت مکمل، فیصلہ 12 ستمبر کو
گیان واپی معاملے کی سماعت مکمل، فیصلہ 12 ستمبر کو

سماعت پوری ہونے کے بعد ہری شنکر جین نے دعوی کیا کہ مسلم فریق نے گیان واپی مسجد کو وقف بورڈ کی ملکیت ثابت کرنے کے لئے جو دستاویزات عدالت میں پیش کئے ہیں وہ حقیقت میں گیان واپی احاطے سے ڈیڑھ کلو میٹر واقع عالم گیر مسجد کے ہیں

وارانسی: اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد احاطے میں شرنگار گوری مندر کی مستقل پوجا کے مطالبے سے متعلق عرضی میں مقدمے کی سماعت کے جواز کے نکتے پر ضلع انتظامیہ نے بدھ کو سماعت پوری کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں آئندہ 12 ستمبر کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔

سماعت کے بعد ہندو فریق کے ایک وکیل نے بتایا کہ ضلع جج ڈاکٹر اجئے کرشن وشویش کی عدالت میں مدعی و مدعا علیہ کی سماعت پوری ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ مسجد احاطے میں مدعی کے شرنگا گوری مندر میں مستقل پوجا۔ پاٹ کرنے کی اجازت دئیے جانے سے وابستہ ہے۔ اس معاملے کی سماعت وارانسی واقع سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت میں ہوئی۔ بعد میں مسلم فریق نے معاملے کی سماعت کے لئے متعلقہ عدالت میں نہ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر کے مقدمے کی جواز پر سوال کھڑا کردیا تھا۔

سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ‘مقدمے کی سماعت کے جواز’ کے مسئلے پر ضلع عدالت کو سماعت کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس پر ضلع جج کی عدالت نے اس معاملے میں دونوں فریقین کی دلائل سننے کے بعد آج اپنا فیصلہ محفوظ کر تے ہوئے مقدمے کی اگلی تاریخ 12 ستمبر طے کی ہے۔

عدالت اس اہم فیصلے کی اگلی تاریخ 12 ستمبر کو اپنا فیصلہ سنائے گی

انہوں نے بتایا کہ عدالت اس اہم فیصلے کی اگلی تاریخ 12 ستمبر کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ اس معاملے کی سماعت پہلے وارانسی کے سول جج (سینئر ڈویژن) کی عدالت میں چل رہی تھی۔ اس دوران ہندو فریق کی مانگ پر عدالت نے گیان واپی احاطے کا ویڈیو گرافی سروے کرائے جانے کی اجازت دی تھی۔ جس میں مسجد کے وضو خانے میں شیو لنگ کے ملنے کا دعوی کیا گیا تھا جبکہ مسجد کمیٹی کا کہنا تھا کہ یہ حوض میں لگا ہوا فوارہ ہے۔

مسلم فریق نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر کے سول پروسیزر ایکٹ کے رول 7آرڈر 11 کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا کہ نچلی عدالت متعلق معاملہ سننے کی اہل نہیں ہے۔ عدالت عالیہ نے ضلع جج کو اس نکتے پر سماعت کرنے کی ہدایت دی تھی۔ قانونی عمل سے جڑے اس نکتے پر عدالت میں اب تک دونوں فریقین اپنی دلائل دے رہے تھے۔

سماعت پوری ہونے کے بعد ہری شنکر جین نے دعوی کیا کہ مسلم فریق نے گیان واپی مسجد کو وقف بورڈ کی ملکیت ثابت کرنے کے لئے جو دستاویزات عدالت میں پیش کئے ہیں وہ حقیقت میں گیان واپی احاطے سے ڈیڑھ کلو میٹر واقع عالم گیر مسجد کے ہیں۔ جین نے کہا کہ انہوں نے آج عدالت کو اس حقیقت سے آگاہ کراتے ہوئے شواہد و دلائل کی بنیاد پر بتایا کہ متعلقہ دستاویزات کا تعلق گیان واپی احاطے سے نہیں ہے۔ جین نے الزام لگایا کہ مسلم فریق نے فرضی دستاویز پیش کر کے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

بی جے پی لیڈر سونالی پھوگاٹ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

0
بی جے پی لیڈر سونالی پھوگاٹ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال
بی جے پی لیڈر سونالی پھوگاٹ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگاٹ نے سال 2019 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر آدم پور کی اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے مسٹر کلدیپ بشنوئی کے خلاف ہریانہ کا الیکشن لڑا تھا

پنجی: ٹک ٹاک اسٹار اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر سونالی پھوگاٹ کو دل کا دورہ پڑنے سے پیر کی رات یہاں انتقال ہوگیا۔ وہ 41 سال کی تھیں۔

بی جے پی کے ایک لیڈر نے منگل کے روز یو این آئی کو محترمہ پھوگاٹ کی موت کی خبر کی تصدیق کی۔ تاہم مقامی حکام نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ محترمہ پھوگاٹ اپنے عملہ کے ارکان کے ساتھ گوا کے دورے پر تھیں۔

محترمہ پھوگاٹ نے سال 2019 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر آدم پور کی اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے مسٹر کلدیپ بشنوئی کے خلاف ہریانہ کا الیکشن لڑا تھا۔

محترمہ پھوگاٹ انتخابات کے دوران ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز کے لیے بھی سرخیوں میں تھیں۔