پیر, مئی 25, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 200

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ

0
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ

قومی راجدھانی میں کورونا کے 13 فعال معاملے سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 24 ہو گئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 12 ریاستوں میں کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

پنجاب، راجستھان، تلنگانہ سمیت دیگر ریاستوں میں فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.05 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اب ان کی تعداد بڑھ کر 3428 ہو گئی ہے اور ایکٹو کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 190 افراد کورونا سے نجات حاصل کر چکے ہیں جس کے باعث اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 41 ہزار 43179 ہو گئی ہے۔ اور ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 98.80 فیصد ہے جب کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے کوئی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5,30,695 ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔

قومی راجدھانی میں 13 فعال معاملے سامنے آئے

قومی راجدھانی میں کورونا کے 13 فعال معاملے سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 24 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 19,80,607 ہو گئی ہے اور ایک مریض کی موت ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26,521 ہو گئی ہے۔

کیرالہ میں 13 فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ، فعال کیسوں کی تعداد کم ہو کر 1,397 ہوگئی ہے۔ کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 67,55,106 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,550 پر مستحکم ہے۔

کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے 20 فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد 1,221 پر آ گئی ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 40,30,270 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40,307 ہے۔

مہاراشٹر میں 12 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 148 ہو گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 20 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 79 لاکھ 87 ہزار 948 ہو گئی ہے۔ ریاست میں دو مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 1,48,415 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب میں کورونا انفیکشن کے 9 ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث اب ایکٹو کیسز کی تعداد 37 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد 7 لاکھ 64 ہزار 863 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 19,289 ہے۔

مشہور افسانہ و ناول نگار شموئل احمد کا نوئیڈا میں انتقال

0
مشہور افسانہ و ناول نگار شموئل احمد کا نوئیڈا میں انتقال
مشہور افسانہ و ناول نگار شموئل احمد کا نوئیڈا میں انتقال

ذرائع کے مطابق اپنے انداز کے نرالے اور بے باک افسانہ نگار شموئل احمد نے آج صبح نوئیڈا میں آخری سانس لی۔ بڑا بیٹا پونہ میں پروفیسر ہے جبکہ چھوٹا بیٹا پائلٹ ہے، بیٹی نوئیڈا میں ہی اپنا این جی او وغیرہ چلاتی ہے

پٹنہ: ساتویں دہائی کے مشہور افسانہ و ناول نگار شموئل احمد کا نوئیڈا میں بیٹی کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا وہ ایک عرصے سے بیمار تھے اور لیور کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے ان کی عمر تقریباً 77 برس تھی پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں ان کی تدفین نوئیڈا میں ہی کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق اپنے انداز کے نرالے اور بے باک افسانہ نگار شموئل احمد نے آج صبح نوئیڈا میں آخری سانس لی۔ بڑا بیٹا پونا میں پروفیسر ہے جبکہ چھوٹا بیٹا پائلٹ ہے ۔ بیٹی نوئیڈا میں ہی اپنا این جی او وغیرہ چلاتی ہے۔

شموئل احمد 4 مئی 1945 کو بھاگلپور میں پیدا ہوئے تھے۔ سول انجینیرنگ کی ڈگری حاصل کی اور حکومت بہار کے شعبہ پبلک ہیلتھ انجینیرنگ میں چیف انجینئیر کے عہدے سے ریٹایر ہوے۔ انہیں بہترین فکشن نگاری کے لیے عالمی فروغ اردو ادب دوحہ، قطر 2012 کے انعام سے نوازہ گیا ہے.

مسٹر شموئل پٹنہ کے پاٹلی پترا میں مقیم ہوگئے۔ انہیں بچپن ہی سے ادبی ذوق رہا ہے چھٹی ساتویں جماعت ہی سے طبع آزمائی کرنے لگے لیکن باضابطہ اشاعت کا سلسلہ 1970ء کے آس پاس شروع ہوا جو چار پانچ سال تک چلتا رہا۔ اس کے بعد چار پانچ سال تک خاموشی رہی، اس کے بعد پھر لکھنا شروع کیا جو ہنوز جاری تھا۔

اردو افسانے

اب تک ان کی تیس کہانیاں شائع ہوچکی ہیں۔ ایک افسانوی مجموعہ بگولے، 1988ء میں شائع ہوا۔ وہ دو جنس کی نفسیات کو اپنی کہانیوں کا موضوع بناتے ہیں ساتھ ہی ساتھ استحصال اور جبروتشدد کی عکاسی کرتے ہیں۔ کبھی کبھی ذات کی تلاش میں بھی گم ہوجاتے ہیں۔ وہ آج کے نظام ہی کو استحصال اور کرپشن کی وجہ بتاتے ہیں چونکہ ان کا تعلق صحافت سے بھی ہے اس لئے زبان و بیان پر بہت حد تک گرفت مضبوط ہے۔ 1980 کے بعد اردو افسانے نے پھر افسانوی رنگ اختیار کیا ہے اس سے وہ بہت خوش تھے حالانکہ وہ خود بھی کچھ کہانیوں میں تجربے کے شکار ہوگئے ہیں۔ اردو کے علاوہ ہندی میں بھی کہانیاں لکھتے تھے وہ وقت اور حالات سے سمجھوتہ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

سنگھار دان جیسی کہانی کے خالق شموئل احمد اپنے منفرد اسلوب اور بے باک لہجے کے لئے جانے جاتے تھے۔ ان کے ہر افسانے میں ایک نیا تجربہ اور نئی حسسیت کار فرما نظر آتی ہے۔

شموئل صرف جنس کی نفسیات پر ہی گہری نظر نہیں رکھتے بلکہ عصری اور سیاسی مسائل کو تمام پختگی سے پیش کرنے کا فن جانتے ہیں۔ ان کا دلکش اسلوب فنی رویہ اور تخلیقی مزاج انہیں اپنے ہم عصروں سے الگ کرتا ہے۔ ‘عنکبوت، اونٹ، ظہار اور سنگھار دان’ جیسی کہانیاں شموئل کے قلم سے ہی نکل سکتی تھیں۔ شموئل احمد کو علم نجوم سے گہرا شغف تھا۔ انہوں نے علم نجوم کی اصطلاحوں کا بہت تخلیقی اظہار ‘مصری کی ڈلی’ چھگمانس’ اور القمبوئس کی گردن’ جیسی کہانیوں میں کیا ہے۔ شمویل ہندی زبان میں بھی یکساں قدرت سے لکھتے ہیں۔

شموئل احمد کے افسانوں کا ترجمہ

شموئل احمد کے افسانوں کا ترجمہ انگریزی کی علاوہ ہندوستان کی دوسری زبانوں میں بھی ہو چکا ہے۔ پنجابی میں ان کے نمائندہ افسانوں کا انخاب ‘ مرگ ترشنا ‘ شائع ہوا۔ شموئل ٹیلی اسکرپٹ بھی لکھتے ہیں۔ ان کی کہانی ‘ آنگن کا پیڑ ، کاغذی پیراہن اور مرگ ترشنا پر ٹیلی فلمیں بن چکی ہیں جس کی اسکرپٹ شمویل نے ہی لکھی. . ان کا ناول ‘ندی’ پینگوئن اردو نے شائع کیا ہے۔

حال میں ہی اس ناول کا انگریزی ترجمہ River جرمنی سے شائع ہوا ہے۔ ان کی کہانی ‘سنگاردان’ کا انگریزی ترجمہ ہارپر کولنز کے ذریعہ شائع ہوا، اور ابھے کمار کے ذریعہ ترمیم شدہ بہاری ادب کی کتاب میں شامل ہے۔ جرمنی سے ہی انگریزی میں ان کے افسانوں کا مجموعہ ‘ Dressing Table The کے عنوان سے شائع ہوا ہے جس کی یوروپ میں بہت دھوم ہے۔ شموئل احمد کا دوسرا ناول ‘مھاماری’ اردو کے اھم سیاسی ناولوں میں شمار ہوتا ہے۔ شموئل صف اول کے مترجم بھی ہیں۔ ساہتیہ اکاڈمی کے اصرار پر گجراتی ناول کنواں کا ہندی سے اردو میں ترجمہ کیا ہے۔ ان کے افسانوی مجموعے؛ میں۔ 1. بگولے 2سنگھار دان، 3 القمبوس کی گردن. 4 عنکبوت ناول؛مھاماری۔5. ندی شامل ہیں۔

امریکہ میں برفانی طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد ہوئی 28

0
امریکہ میں برفانی طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد ہوئی 28
امریکہ میں برفانی طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد ہوئی 28

کرسمس کے دوران امریکہ میں برفانی طوفان سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہو گئی ہے

واشنگٹن: امریکہ میں برفانی طوفان سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہو گئی ہے کیونکہ کرسمس کے دوران شدید سرد ہواؤں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

ہفتہ کو اوکلاہوما، کینٹکی، مسوری، ٹینیسی، وسکونسن، کنساس، نیبراسکا، اوہائیو، نیویارک، کولوراڈو اور مشی گن میں موسم سے متعلقہ واقعات میں 23 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ تین کاریں خراب موسم کی وجہ سے ٹکرا گئیں۔ پاور آؤٹیج سروس کے مطابق طوفان سے بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچنے کے بعد 180,000 سے زیادہ گھر اور کاروبار بجلی سے محروم ہیں۔

اس دوران پورے ملک میں 3100 سے زائد پروازیں منسوخ اور 7100 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

کچھ ممالک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن سے گھبرانے کی ضرورت نہیں: پاٹھک

0
کچھ ممالک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن سے گھبرانے کی ضرورت نہیں: پاٹھک
کچھ ممالک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن سے گھبرانے کی ضرورت نہیں: پاٹھک

اترپردیش کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے کہا کہ کورونا (کووڈ) کے نئے ویرینٹ کو دیکھتے ہوئے خود سے ماسک پہننے، سینیٹائز کا استعمال کرنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں

دیوریا: اترپردیش کے نائب وزیر اعلی و وزیر صحت برجیش پاٹھک نے اتوار کو کہا کہ دنیا کے کچھ ممالک میں کورونا کے بڑھتے اثر کے درمیان گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت اس سے نپٹنے کے لئے اپنی تیاری پوری کررہی ہے۔

پاٹھک نے یہاں کووڈ کے پیش نظر جائزہ میٹنگ کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے کہا کہ دنیا کے کچھ ممالک میں کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے معاملات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن لوگوں کو بھیڑ۔ بھاڑ والے مقات پر ماسک پہننے جیسے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں کووڈ کے لئے جو ہدایات اترپردیش حکومت نے دئیے ہیں اس پر عمل درآمد ریاست کے ہر شہری کو کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ کے نئے ویرینٹ کو دیکھتے ہوئے خود سے ماسک پہننے، سینیٹائز کا استعمال کرنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کچھ ممالک میں کورونا کے نئے ویرینٹ کو دیکھتے ہوئے اس سے نپٹنے کے لئے ریاستی حکومت تیار ہے۔ ریاست کے اضلاع میں وسائل مزید پختہ اور چست و درست کرنے کو کہا گیا ہے۔ کورونا کے نئے ویرینٹ کو دیکھتے ہوئے ریاست کے سبھی اضلاع میں ماک ڈرل کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے ہر ضلع میں وافر مقدار میں دوائیں اور آرٹی۔پی سی آر جانچ کی سہولیت ہے۔ وینٹی لیٹر بھی وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ ہم کورونا وائرس انفیکشن سے نپٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

اترپردیش: سرکاری اسکول میں ترانے میں ‘لب پے آتی ہے۔۔۔’ پڑھانے پر پرنسپل معطل

0
اترپردیش: سرکاری اسکول میں ترانے میں 'لب پے آتی ہے۔۔۔' پڑھانے پر پرنسپل معطل
اترپردیش: سرکاری اسکول میں ترانے میں 'لب پے آتی ہے۔۔۔' پڑھانے پر پرنسپل معطل

اترپردیش کے ایک سرکاری اسکول میں ‘لب پے آتی ہے دعا بن کے تمنا میری’ دعا پڑھانے کے معاملے میں ابتدائی جانچ کے بعد پرنسپل معطل، جبکہ شکچھا متر کے نام نوٹس جاری

بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی کے فرید پور علاقے میں واقع کمپوزٹ کملا نہرو اپر پرائمری سرکاری اسکول میں ترانے میں بچوں کو ‘لب پے آتی ہے دعا بن کے تمنا میری’ دعا پڑھانے پر اسکول کے پرنسپل کو معطل کردیا گیا جبکہ شکچھا متر کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکشن افسر ونئے کمار نے جمعرات کو بتایا کہ اپر پرائمری اسکول فرید پور میں صبح کے ترانے میں اسکول میں زیر تعلیم بچوں کو ‘لب پے آتی ہے دعا بن کے تمنا میری’ دعا پڑھانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس ضمن میں ابتدائی جانچ کے بعد پرنسپل ناہید صدیقی کو معطل کردیا گیا جبکہ شکچھا متر وزیر الدین کے نام نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ پورے معاملے کی جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔ ترانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی موجود ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وشو ہندو پریشد شہر کے صدر سوم پال راٹھور نے بدھ کو فرید پور محلہ پارہ میں واقعہ کملا نہرو اپر پرائمری اسکول میں بچوں کو ‘لب پےآتی ہے دعا بن کے تمنا میری’ دعا پڑھائے جانے کے معاملے میں پرنسپل ناہید صدیقی اور شکچھا متر وزیر الدین کے خلاف فرید پور تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔

سوم پال نے الزام لگایا تھا کہ سرکاری اداروں میں ہندو جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے ایسا کیا جارہا ہے۔ پرنسپل ناہید صدیقی کے کہنے پر شکچھا متر وزیر الدین کافی وقت سے ایسا کرارہے تھے۔ مخالفت کرنے پر بچوں کو دھمکی دی جاتی تھی۔

روسی صدر کا یوکرین میں تمام اہداف پورے کرنے کا عزم

0
روسی صدر کا یوکرین میں تمام اہداف پورے کرنے کا عزم
روسی صدر کا یوکرین میں تمام اہداف پورے کرنے کا عزم

دفاعی سربراہان کے اجلاس سے خطاب کے دوران پوتن نے کہا روس یوکرین میں اپنی فوجی مہم کے تمام اہداف کو پورا کرے گا

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین میں تمام اہداف پورے کرنے کا عزم دہرایا۔

تفصیلات کے مطابق ماسکو میں روسی وزارتِ دفاع کے ہیڈ کوارٹرز دفاعی سربراہان کے اجلاس سے خطاب کے دوران روسی صدر نے کہا روس یوکرین میں اپنی فوجی مہم کے تمام اہداف کو پورا کرے گا۔

ہیڈکوارٹرز میں نئے اور جدید ہتھیاروں کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا، روسی صدر پیوٹن نے ڈرونز، ایس یو ویز، بکتر بند اور نائٹ وِژن آلات دیکھے۔

روسی صدر نے کہا کہ نیٹو کے تقریبا تمام ممالک کی فوجی طاقت روس کے خلاف استعمال ہوئی ہے، نیٹو کا فوجی اتحاد روس کے خلاف اپنی پوری صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کر رہا ہے۔

بدھ کے روز انھوں نے کہا کہ روسی فوج کو یوکرین میں درپیش مسائل سے سبق سیکھنا چاہیے اور ان کو حل کرنا چاہیے، پیوٹن نے وعدہ کیا کہ یوکرین جنگ کو دس مہینے پورے ہو رہے ہیں، فوج کو یہ جنگ آگے لے جانے کے لیے جس چیز کی ضرورت ہوگی وہ فراہم کی جائے گی۔

روسی صدر نے کہا کہ ہمارے پاس فنڈنگ کی کوئی کمی نہیں ہے، ملک اور حکومت وہ سب کچھ فراہم کر رہے ہیں جو فوج مانگتی ہے۔ پیوٹن نے دفاعی سربراہان سے خطاب میں فوج کو درپیش کئی مسائل کے حوالے سے کہا کہ فوج کو تعمیری تنقید پر توجہ دینی چاہیے۔

ملک میں کووڈ کی صورتحال پر مودی کی جائزہ میٹنگ

0
ملک میں کووڈ کی صورتحال پر مودی کی جائزہ میٹنگ
ملک میں کووڈ کی صورتحال پر مودی کی جائزہ میٹنگ

چین اور کچھ دوسرے ممالک میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے نریندر مودی کی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی چین اور کچھ دوسرے ممالک میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے آج ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم چین میں اومیکرون کے ذیلی ویرینٹ BF-7 کی وجہ سے انفیکشن میں تیزی سے اضافے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔ یہ میٹنگ اس لیے بھی ضروری ہو گئی کیونکہ پچھلے چھ مہینوں میں ہندوستان میں بھی اس قسم کے چار کیسز درج کیے گئے تھے۔

اس سلسلے میں وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے بدھ کو ایک میٹنگ کی اور حکام اور ماہرین سے بات کی اور الرٹ رہنے اور نگرانی کے عمل کو تیز کرنے کا حکم دیا۔

مسلم مسائل کو لے کر ناگپور شہر میں ایم آئی ایم کا زبردست احتجاج

0
مسلم مسائل کو لے کر ناگپور شہر میں ایم آئی ایم کا زبردست احتجاج
مسلم مسائل کو لے کر ناگپور شہر میں ایم آئی ایم کا زبردست احتجاج

مسلمانوں کو ریزرویشن، وقف املاک، اقلیتیوں کی ہمہ جہت ترقی، وقف اراضیات پر ناجائز قبضہ جات و دیگر مسائل پر حکومت کی توجہ مبذول کرائی گئی، ایم آئی ایم کے اس مورچہ میں ہزاروں افراد شریک تھے

ناگپور: اقلیتیوں بالخصوص مسلمانوں کے سلگتے ہوئے مسائل پر بدھ کو ناگپور کی سڑکیں گونج اٹھیں، ایم ٓائی ایم کے اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کی قیادت میں اندورہ چوک سے ناگپور اسمبلی تک مورچہ نکالا گیا۔ مسلمانوں کو ریزرویشن، وقف املاک، اقلیتیوں کی ہمہ جہت ترقی، وقف اراضیات پر ناجائز قبضہ جات و دیگر مسائل پر حکومت کی توجہ مبذول کرائی گئی۔ ایم آئی ایم کے اس مورچہ میں ہزاروں افراد شریک تھے۔

اس مورچہ کو ایل ٓائی سی چوک پر روک دیا گیا۔ بعد ازاں امتیاز جلیل کی قیادت میں ایم ٓائی ایم کے ایک نمائندہ وفد نے وزیر اعلی شندے سے ملاقات کی اور انہیں مذکورہ بالا مسائل کے تعلق سے میمورنڈم پیش کیا۔ جس میں بتایا گیا حکومت مہاراشٹر جولائی 2014 میں اقلیتیوں کے سماجی، معاشی اور تعلیمی ترقی کے لئے ریزرویشن فراہم کیا تھا۔ اس موقع پر امتیاز جلیل، رکن اسمبلی مفتی اسماعیل اور رکن اسمبلی فاروق شاہ نے وزیر اعلی کو بتایا کہ مسلمانوں کو جو ریزرویشن فراہم کیا گیا تھا وہ ٓائینی ریزرویشن تھا جس کی تکمیل انتہائی ضروری ہے۔

مطالبات

اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ وقف بورڈ کے اختیارات میں اضافہ کرتے ہوئے وقف معاملات کی زیر التوا تجاویز کو منظور کیا جائے اور یہاں کے 300، خالی عہدوں کو پر کیا جائے۔ مسلمانوں کو 5 فی صد ریزرویشن فوری طور پر دیا جائے، ریاست کے ہر ضلع میں مسلمانوں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے کمیٹیاں قائم کی جائے، وقف بورڈ کے کام کاج کے لئے ہر سال 500، کروڑ روپے مختص کئے جائیں۔

وقف املاک کے تحفظ کے لئے مرکزی وقف بورڈ قانون کی پاسداری کی جائے، مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن کے لئے سالانہ ایک ہزار کروڑ روپے مختص کئے جائیں، وقف اراضی پر متعدد سرکاری ادارے قائم ہیں اس پر حالیہ ریڈی ایکنر کے حساب سے کرایہ متعین کرکے وہ کرایہ وقف بورڈ کو ادا کیا جائے، اقلیتی طلبا کی اسکالر شپ اسکیم روک دی گئی ہے جو ناانصافی پر مبنی ہے اس اسکالر شپ کو فورا بحال کیا جائے۔

یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ حالیہ دنوں میں مسلم سماج سے وابستہ افراد پر تعصبی حملے بڑھتے جارہے ہیں لہذا وزیر اعلی سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ ایٹروسٹی ایکٹ کی طرز پر مسلمانوں کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے۔ ناگپور کے سلم علاقوں میں بسی مسلم بستیوں کو قانونی طور پر ڈیولپ کیا جائے۔ وزیر شندے نے ان مطالبات کو غور سے سننے کے بعد وفد کو یقین دلایا کہ وہ ان معاملات پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے کارروائی عمل میں لائیں گے۔

کنگ خان شاہ رخ خان دنیا کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست میں شامل

0
کنگ خان شاہ رخ خان دنیا کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست میں شامل
کنگ خان شاہ رخ خان دنیا کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست میں شامل

ایمپائر میگزین نے اب تک کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں شاہ رخ خان ہندوستان کے واحد شخص ہیں جن کا نام اس میں شامل کیا گیا ہے

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کو ایمپائر میگزین نے دنیا کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ایمپائر میگزین نے اب تک کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں شاہ رخ ہندوستان کے واحد شخص ہیں جن کا نام اس میں شامل کیا گیا ہے۔

ایمپائر میگزین کی فہرست میں ہالی ووڈ کے ستاروں میں ٹام ہینکس، ڈینزیل واشنگٹن، مارلن منرو، رابرٹ ڈی نیرو، نٹالی پورٹ مین، ہیتھ لیجر، ٹام کروز، لیونارڈو ڈی کیپریو، سیموئل ایل جیکسن، نکولس کیج، وائلا ڈیوس، کیٹ بلانشیٹ، مارلون برانڈو، مارلن ٹول، میریل اسٹریپ، کرسچن بیل، انتھونی ہاپکنز، جولیان مور، چارلیز تھیرون، ال پیکینو، پینیلوپ کروز، یوکن فینکس، مورگن فری مین وغیرہ شامل ہیں۔

میگزین نے اپنی معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی ہیں۔ یہ فہرست میگزین کے فروری کے شمارے میں شائع کی جائے گی۔ تاہم اسے آن لائن جاری کیا گیا ہے۔ یہ فہرست قارئین کی ووٹنگ کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ اس عمل کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے لکھا ہے کہ قارئین سے کہا گیا کہ وہ ایسے اداکاروں اور ستاروں کو ووٹ دیں جنہوں نے ہمیشہ نتائج دیے، جو گیم چینجر ثابت ہوئے اور جن کی خاص صلاحیتوں کو نقل نہیں کیا جا سکتا۔

حکومت مویشیوں کے چارے کی قیمتیں کم کرے: ادھیر رنجن

0
حکومت مویشیوں کے چارے کی قیمتیں کم کرے: ادھیر رنجن
حکومت مویشیوں کے چارے کی قیمتیں کم کرے: ادھیر رنجن

لوک سبھا میں مویشیوں کے چارے کی قیمتوں میں اضافے کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے مسٹر چودھری نے کہا کہ ایک طرف گائے کو سامنے رکھ کر سیاست کی جاتی ہے تو دوسری طرف ان کا چارہ اور خوراک مہنگی کی جا رہی ہے

نئی دہلی: کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے منگل کو لوک سبھا میں مویشیوں کے چارے کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کا مسئلہ اٹھایا اور حکومت سے ان کی قیمتوں کو کم کرنے کی درخواست کی۔

وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے مسٹر چودھری نے کہا کہ مویشیوں کے چارے کی قیمت میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھ نہیں پا رہے کہ جانوروں کا چارہ کیوں مہنگا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف گائے کو سامنے رکھ کر سیاست کی جاتی ہے تو دوسری طرف ان کا چارہ اور خوراک مہنگی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جانوروں کی خوراک پر عائد ٹیکس ختم کرکے اس کی قیمت کم کی جائے۔

شیو سینا کے پرتاپ راؤ جادھو نے کسانوں کو زرعی قرض حاصل کرنے میں درپیش مسائل کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ انہیں قرض ان کے سی آئی بی آئی ایل اسکور کی بنیاد پر دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فصل قرض دیتے وقت نہ صرف کسانوں کا سی آئی بی آئی ایل اسکور دیکھا جا رہا ہے بلکہ ضمانت دینے والوں کے سی آئی بی آئی ایل اسکور کو بھی دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ فصلی قرضوں کی دفعات کو آسان بنائے، تاکہ کسانوں کو آسانی سے قرض مل سکے۔